لمپی سکین ڈیزیز، اندرون سندھ مزید 50جانور ہلاک، تعداد 174ہوگئی

29 جولائی ، 2022

تھرپارکر(این این آئی)سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر میں بھی لمپی وائرس نے پنجے گاڑ لئے۔محکمہ لائیو سٹاک کی جاری رپورٹ کے مطابق تھرپارکر میں لمپی سکین وائرس کے لاتعداد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ تاحال ویکسی نیشن نہیں ہوسکی ، لمپی اسکین وائرس کے مزید 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کیسز کی تعداد 174ہوگئی ہے ۔چھاچھرو اور ڈاہلی کے مختلف گاؤں میں 50 سے زائد گا ئیں ہلاک ہوگئی ہیں ۔9لاکھ سے زائد جانوروں کو ویکسینیشن نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ کل 12 لاکھ بیس ہزار بڑے جانوروں میں سے ابھی تک تین لاکھ سولہ ہزار 971جانوروں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔محکمہ لائیو سٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور تحصیلات کے موبائل انچارج آفیسز سے غائب ہیں، محکمہ لائیو سٹاک کو تیل کی مد میں ملنے والی 54لاکھ کی رقم کرپشن کی نظر ہوگئی۔اس کے علاوہ لمپی سکین وائرس کے ملنے والی ویکسین بھی پیسوں کے عوض فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔