کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں بہت غلطیاں کیں، پاکستان ٹیم اچھی ہے اور توقع ہے کہ ایشیا کپ و عالمی کپ میں اچھے نتائج دیں گے ۔ وہ جمعرات کو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت ٹی ایم سی گراؤنڈ،گلبرگ میں سمر کیمپ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بطور کپتان میرے پاس اوپننگ کیلئےاحمد شہزاد سے بہتر کوئی آپشن نہیں تھا۔ مجھے احمد شہزاد کی بیٹنگ پسند تھی ۔مجھے انہیں بہت زیادہ سپورٹ کرنے، چانسز دینے سے متعلق کئی بار تنقید سننا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے اس شہر کے ساتھ بہت زیادتی کی، کوئی سیاسی جماعت خدمت کی سیاست کرنا چاہتی ہے تو میں ان کے ساتھ ہوں۔
کراچی سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ،سونا 5600 روپے اور چاندی 20 روپے فی تولہ مہنگی ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق...
کراچی ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں استحکام،یورو کی قیمت ایک روپے کم ہو گئی ،پاؤنڈ 2 روپے سستا ہو گیا،فاریکس...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سیاسی و معاشی بے یقینی کے باعث مارکیٹ میں مندی کا تسلسل برقرار،سرمایہ کاروں کی...
کراچی سونے کی قیمت میں 2300روپے فی تولہ کی کمی ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر فی اونس کی...
کراچی روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 50پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کم ہو گئی،یورو کی قیمت...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج،آئی ایم ایف کی مزید شرائط سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں میں بے چینی ،سرمائے...
لاہور پاکستانی ویمن کرکٹر جویریہ خان بھی گلوکار کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کی مداح نکلیں۔ پاکستان کے ایک...
کراچی کراچی ساؤتھ نے آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی جبکہ دوسری پوزیشن ڈسٹرکٹ کورنگی نے حاصل...