چار پاکستانی کرکٹرز ویسٹ انڈین ٹورنامنٹ ’’ 6ٹی‘‘ میں شامل

29 جولائی ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)24اگست سے ویسٹ انڈیز میں نئے متعارف ہونے والے ٹورنامنٹ "6ٹی" میں چار پاکستانی کھلاڑی حصہ لیں گے۔ اعظم خان باربا ڈوس رائلز، محمدعامر اور عماد وسیم جمیکا تلاواز سے کھیلیں گے۔ قاسم اکرم کو کرس گیل کی سینٹ کٹس اینڈ نیوس کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔