حیدر حسین نے چارج سنبھال لیا

29 جولائی ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کےقائم مقام سیکرٹری حیدر حسین نے پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز کا چارج سنبھال لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میرے کام کے اعتراف میں میرے کاندھوں پر یہ ذمہ داری ڈالی ہے ۔