بیجنگ (آئی این پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی مقامی سماجی ترقی اور روزگارمیں بہتری کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہے، اچھے دوست کے طور پر چین نے پاکستان کے آفت زدہ علاقوں کو فوری طور پر ضرورت کے مطابق امداد فراہم کی ہے ،ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام جلد از جلد اس تباہی سے نکلیں گے۔ ژاؤ لیجیان نے پریس کانفرنس میں کہا میں نے نوٹ کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں مون سون کی وجہ سے ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے تباہی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے اچھے دوست کے طور پر چین نے آفت زدہ علاقوں کو فوری طور پر ضرورت کے مطابق فوڈ پیکجز، بجلی پیدا کرنے کے چھوٹے آلات اور دیگر انسانی امداد فراہم کی ہے تاکہ مقامی لوگوں کو مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے۔ ترجمان نے کہا ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام جلد از جلد اس تباہی سے نکلیں گے اوراز سرنو بحالی کریں گے۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں عارضی کیمپوں میں مقیم خاندانوں میں تقریباً 800 سے 1000 فوڈ پیک تقسیم کیے گئے۔ تقریباً 300 سولر پینلز بھی فراہم کیے گئے کیونکہ حالیہ بارشوں نے کئی علاقوں میں بجلی کی تاریں تباہ کر دی ہیں، جس سے لوگ کئی دنوں تک بجلی سے محروم رہے۔
کراچی سیٹلائٹ تصاویر میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں فوجی اڈ وں کی تعمیر تیز کردی ،، رفح، خان یونس،...
تہران ایران نے دارالحکومت کےدو مرکزی ہوائی اڈے دوبارہ کھول دیے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ملک بھر کے 10 مزید...
واشنگٹن – بڑی کم لاگت والی ایئر لائنز کے سی ای اوز آج منگل کو امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی سے ملاقات...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت کے دوران وال اسٹریٹ اور عالمی مارکیٹوں میں ایک انتہائی...
کراچیگورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہےکہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام زیتون اشرف آئی ٹی پارک...
کراچی مصنوعی ذہانت کی جنگی حکمت عملی پر نئی بحث،"ٹیکنو فاشزم" کا الزامامریکی دفاعی و انٹیلی جنس سافٹ وئیر...
ریو ڈی جنیرو، برازیل فوسل فیولز سے نجات کیوں مشکل؟ معیشتسیاست اور لابنگ بڑی رکاوٹیں، عالمی وعدوں اور...
اوٹاوا کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکاکے ساتھ قریبی تعلقات، جو کبھی طاقت سمجھے جاتے تھے،...