اسلام آباد (این این آئی)بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر فارن الائونس ٹیکس لگانے کے معاملے پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو خط خارجہ افسران کے شدید تحفظات کے بعد لکھا ہے۔ خط میں کہاگیاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک تعینات سفارتکاروں پر ٹیکس لگایا گیا ہے، سفارتخانوں میں وزارت خارجہ کے علاوہ دیگر اداروں کے افسران تعینات ہوتے ہیں۔ خط میں کہاگیاکہ فارن الاؤنس ٹیکس کے نفاذ سے سفارتکاروں کو مالی مسائل کا سامنا ہو گا۔خط میں کہاگیاکہ سفارتکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کے بجائے نیا ٹیکس نافذ کیا گیا ہے، فارن الائونس ٹیکس کا نفاذ وزارت خارجہ کی مشاورت کے بغیر کیا گیا ہے۔ خط میں کہاگیاکہ فارن الائونس ٹیکس کے نفاذ سے قبل وزارت خارجہ کو آگاہ نہیں کیا گیا۔وزیر خارجہ نے وزیراعظم سے سفارتکاروں پر ٹیکس نفاذ پر نظر ثانی کی درخواست کی ۔ ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق فارن الائونس ٹیکس کے باعث سفارتکاروں گذشتہ تنخواہ ادا نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سفارتی عملہ کو مشکلات کا بھی سامنا ہے ۔
اسلام آباد اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسين ابراہیم طحہٰ نے رکن ممالک اور بین الاقوامی شراکت داروں...
لاہوراحتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہ ہونیکابیان دیدیا۔ لاہور کی...
کراچیبھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی پارلیمنٹ اجلاس میں مودی سرکار پر برس پڑے۔راہول...
پشاور ایف آئی اے خیبرپختونخوا زون نے کرنسی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 29لاکھ روپے کی ریکوری کرلی...
انقرہترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے...
ریاض خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر عارف علوی کو سابق صدر...
اسلام آباد پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے، وزارت صحت اور ڈریپ نے فارما انڈسٹریز...