عوام اور اداروں کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو ناگزیر سمجھا،وزیر اعلیٰ کا ٹوئٹ

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ زیارت آپریشن کے حوالے سے بعض حلقوں میں بے چینی پائی جارہی تھی جس سے عوام اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہونے کا احتمال تھا اس نازک صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے حکومت نے زیارت واقعہ کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ زیارت آپریشن پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے بعض دوستوں کے اعتراضات کم فہمی کی بنیاد پر ہیں۔ یہ ریاست ،عوام اور ادارے ہمارے ہیں جو سب ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور انکا ایک دوسرے سے جڑے رہنا ہی ہم سب کی بقا کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ زیارت آپریشن کے حوالے سے بعض حلقوں میں بے چینی پائی جارہی تھی جس سے عوام اور اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا ہونے کا احتمال تھا ہم نے اس نازک صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو ناگزیر سمجھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے چند واقعات میں بھی ایسی صورتحال پیدا ہونے پر جوڈیشل کمیشن قائم ہوااور انکی رپورٹ میں ادارے بری الزمہ قرار پائے زیارت آپریشن کے حوالے سے بھی حقائق کا سامنے لایا جانا ضروری ہے جس کے لئے قائم جوڈیشل کمیشن اپنی فائنڈنگ دے گا جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا۔