اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے امورکشمیروگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دوچاردنوں کی مہمان ہے،فوج اور سیاستدانوں کی طرح عدلیہ کو بھی آئینی دائرہ کار میں رہنا ہے، اگر کوئی حدود سے تجاوز کرے گا تو اسے حدود میں رکھنے کے لیے کچھ فیصلے کرنا ہوں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی گورنر راج کی ضرورت نہیں اور نہ ہم لگانا چاہتے ہیں ، وفاقی حکومت نے گورنر راج کی کوئی دھمکی نہیں دی،تحریکِ انصاف نے رانا ثناء اللہ کا پنجاب میں داخلہ بند کرنے کا کہا تھا جس پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر پنجاب میں ان کا داخلہ بند کرتے ہیں تو یہ جواز گورنر راج کے لیے کافی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل ریفارمزہمارے ایجنڈے کا حصہ ہے، یہ ہم آج نہیں کہہ رہے، جب حکومت آئی تھی تب بھی کہا تھا۔
کراچی حزب اللہ کے سستے ڈرون اسرائیلی فوج کے لئے بڑا چیلنج، 300 ڈالر فائبر آپٹک ڈرون اسرائیلی دفاع کو چکمہ...
کراچی برطانوی وزیر اعظم کیخلاف بغاوت میں شدت، مزید وزرا مستعفی،80 سے زائد لیبر ارکان پارلیمنٹ نے استعفے کا...
واشنگٹن صدرٹرمپ کی سوشل میڈیا پر طوفانی پوسٹنگ، سازشی بیانات اور میمز کی بھرمار، رات گئے 50سے زائد پوسٹس شیئر...
بیجنگ چین میں امریکا کو زوال پذیر سلطنت کے طور پر دیکھنے کا رجحان، ٹرمپ پالیسیوں سے امریکا کی عالمی ساکھ...
واشنگٹن جے ڈی وینس یا روبیو؟ ٹرمپ کی 2028کے صدارتی ٹکٹ پر گفتگو ، ڈریم ٹیم کے طور پر دونوں رہنماؤں کا ذکر کیا...
کراچی ایپسٹین متاثرین کی پام بیچ واپسی، کانگریسی سماعت میں نئے انکشافات متوقع، متاثرین جرم کے مقام پام بیچ...
اسلام آباد مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہونے کے خدشات کے...
کراچی مزیدہنٹا وائرس کیسز کا خدشہ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا۔وائرس کے طویل انکیوبیشن پیریڈ کے باعث...