اسلام آباد (این این آئی)ک ملک بھر میں ورونا کی شدت میں مسلسل اضافہ جاری ہے ، عالمی وبا نے ایک روز میں مزید 8 افراد کی جانیں لے لیں ،اس دوران 761 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، گلگت،مظفرآباد،صوابی، پشاور، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی،سابق صدر آصف زرداری بھی وائرس کا شکار ہو گئے ۔قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کے 20ہزار 843 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 761 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، ملک بھر میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے اس دوران 761 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے، 170 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ 65فیصد تک پہنچ گئی ہے ، سب سے زیادہ شرح گلگت میں 19 اعشاریہ 64 فیصد، مظفر آباد 13 اعشاریہ 73 ،صوابی 12 اعشاریہ 50 اورپشاور میں شرح 12 اعشاریہ 47 فیصد ریکارڈ کی گئی، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 16 فیصد،اسلام آباد 3اعشاریہ 70 ،کراچی 3 اعشاریہ 20، مردان 2 اعشاریہ 43 ،ملتان 2فیصد اور حیدر آباد میں یہ شرح 1اعشاریہ 75 فیصد رہی۔ سرگودھا میں 1اعشاریہ 32 اورکوئٹہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1اعشاریہ 18 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ دوسری طرف سابق آصف زرداری بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وہ مکمل طورپر ویکسینیٹڈ ہیں۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں اورانہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے ،ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
اسلام آباد اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسين ابراہیم طحہٰ نے رکن ممالک اور بین الاقوامی شراکت داروں...
لاہوراحتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہ ہونیکابیان دیدیا۔ لاہور کی...
کراچیبھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی پارلیمنٹ اجلاس میں مودی سرکار پر برس پڑے۔راہول...
پشاور ایف آئی اے خیبرپختونخوا زون نے کرنسی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 29لاکھ روپے کی ریکوری کرلی...
انقرہترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے...
ریاض خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر عارف علوی کو سابق صدر...
اسلام آباد پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے، وزارت صحت اور ڈریپ نے فارما انڈسٹریز...