اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ،جنگ نیوز) 11 اپریل 2022کو قومی.اسمبلی سے استعفے دینے والے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا عمل شروع ہوگیا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظور کرلئے۔خیبرپختونخوا سے 4، پنجاب سے 2، سندھ سے 3 مستعفی ارکان کے استعفے منظور کئے گئے، علی محمد خان، فرخ حبیب، اعجاز احمدشاہ ،شیریں مزاری شامل ہیں، فضل محمد خان،جمیل احمد خان، شاندانہ گلزار،اکرم چیمہ، عبدالشکور شاد ،شوکت علی، فخر زمان کا استعفیٰ بھی منظور،ارکان نے 11اپریل کو استعفے دیئے تھے، پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے 4، پنجاب سے 2، صوبہ سندھ سے 3 مستعفی ارکان کے استعفے منظور کئے گئے این اے 22، مردان تھری سے پی ٹی آئی کے ایم این اے علی محمد خان، این اے 24 چارسدہ ٹو سے فضل محمد خان، این اے 31 پشاور 5 سے شوکت علی، این اے 45 کرم ایک سے فخر زمان خان کا استعفیٰ منظور پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 208 فیصل آباد 8 سے فرخ حبیب، این اے 118 ننکانہ صاحب ٹو سے اعجاز احمدشاہ، این اے 237 ملیر ٹو سے جمیل احمد خان کے استعفے بھی منظور کرلئے گئے۔صوبہ سندھ سے این اے 237 ملیر ٹو سے جمیل احمد خان، این اے 239 کورنگی کراچی ایک سے محمد اکرم چیمہ، این اے 246 کراچی ساؤتھ ایک سے عبدالشکور شاد کے استعفے بھی منظور کرلئے۔ پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن ڈاکٹر شیریں مزاری اور خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن شاندانہ گلزار خان کے استعفے بھی منظور ہوگئے سپیکر قومی اسمبلی نے 6 جون سے تصدیقی عمل شروع کیا تھا اور حتمی تاریخ 10 جون مقرر کی تھی ۔مستعفی ہونے والے 131 ارکان کو سپیکر کی جانب سے خطوط پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔
کراچی بیجنگ میراتھن میں انسانی نما روبوٹ انسانوں سے آگے نکل گئےچین کی نصف میراتھن میں روبوٹس نے انسانوں...
اسلام آباد چینی بحریہ کے اس اعلان نے کہ اس کا 48واں اسکارٹ بیڑا خلیجعدن کے اندر بدستور سرگرم ہے، ان قیاس...
میڈرڈ اسپین کا یورپی یونین سے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کامطالبہ، وزیرِاعظم پیڈرو سانچیز کا موقف ہے کہ...
کراچی آبنائے ہرمز سےگزرنے والا پاکستانی جہاز خام تیل لےکر کراچی پورٹ پہنچ گیا ۔کے پی ٹی ذرائع کے مطابق...
دبئی ایران جنگ کے خاتمے کا مرکزی کردار،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ فیلڈ مارشل دنیا بھر کے میڈیا کی شہ...
کراچیترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل، قبرص اور یونان کا اتحاد خطے کے لیے تشویش کا باعث ہے۔میڈیا رپورٹس کے...
کراچی دفاعی معاہدہ میں توسیع کی تیاری ،فرانسیسی صدرمیکرون اگلے ہفتہ یونا ن کادورہ کریں گے،معاہدہ میں تین...
نیویارک امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے اتوار کو رپورٹ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے امریکہ کے ساتھ ایک...