بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ، برطانیہ اورآسٹریلیا سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کونقصان پہنچانے سے بچنے کے لیے جوہری آبدوزکی تیاری میں تعاون کے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیاہے، سہ فریقی تعاون سے جوہری پھیلائو کے سنگین خطرات لاحق ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا لی جیان نے جمعرات کونیوز بریفنگ میں امریکہ-برطانیہ-آسٹریلیا جوہری آبدوز تعاون کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تینوں ممالک نے اپنے جوہری آبدوز تعاون منصوبے کے دفاع میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلا ئوکے معاہدے (این پی ٹی) کے فریقین کی 10ویں جائزہ کانفرنس میں متعلقہ ورکنگ پیپر جمع کرائے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان جوہری آبدوز تعاون کے اعلان سے بین الاقوامی برادری میں شدید تحفظات پیدا ہوئے ہیں ،چین نے بھی کئی مواقع پر اس کی مخالفت کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ تینوں ممالک چاہے کیسے بھی بحث کریں، وہ اس بنیادی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے کہ سہ فریقی تعاون سے جوہری پھیلائو کو سنگین خطرات لاحق ہیں اور یہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (ئی اے ای اے) کے مقصد کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
اسلام آباد وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق گمراہ کن اور بے...
کراچی لیبیا میں حکام نے بتایا کہ ملک کے ایک مغربی شہر میں ایک فٹبال میچ کے بعد شروع ہونےو الی جھڑپوں میں کئی...
اسلام آباد ایف بی آر نے پاکستان کسٹم کے گریڈ 16کے انسپکٹراحمد فرحان کو ملازمت سے فوری معطل کر دیا ہےا ور ان...
کوئٹہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں خلع کی شرح میں خطرناک اضافہ، فیملی کورٹس میں یومیہ 300 سے زائد مقدمات دائر...
واشنگٹنامریکہ نے جرمنی کے بعد پولینڈ میں بھی 4000فوجیوں کی مجوزہ تعیناتی منسوخ کر دی ہے، پنٹاگون کے مطابق اس...
کراچی امریکی جریرے کا کہنا ہےچین میں ٹرمپ کو واضح پیغام ملا کہ عالمی طاقت کا مرکز مشرق کی طرف منتقل ہو چکا...
اسلام آباد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ملک بھر کے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو اور ڈائریکٹر جنرلز ان لینڈ...