دو ایرانی سائنسدانوں نے کامسٹیک ایوارڈ جیت لیا

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) دو ایرانی سائنسدانوں پروفیسر علی اے موسوی مواحدی اور ڈاکٹر اسماعیل غوانلو نے باالترتیب کیمسٹری اور بہترین سائنسی کتاب کے شعبوں میں کامسٹیک ایوارڈ 2021 جیت لیا، کامسٹیک نے مصطفیٰ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فاؤنڈیشن کے تعاون سے اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلق رکھنے والے کامسٹیک ایوارڈ 2021 کے ایوارڈ یافتگان کے اعزاز میں ایوارڈز دینے کی تقریب کا انعقاد تہران میں کیا،وزارت سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے بین الاقوامی تعاون کے قائم مقام وزیر ڈاکٹر واحد حدادی اصل تحقیق کے نائب وزیر پروفیسر ڈاکٹر پیمان صالحی اور نائب وزیر برائے ٹیکنالوجی اور اختراع پروفیسر اے خیرالدین بھی تقریب میں شریک تھے ، مصطفیٰ فاؤنڈیشن کے سربراہ مہدی سفارینیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں کام کرنے والے تینوں کامسٹیک نیٹ ورکس کے سربراہان نے بھی تقریب میں موجود تھے ، ایران میں پاکستان کے سفیر کی نمائندگی پریس اینڈ کلچرل اتاشی عنبرین گل شاہد نے کی،دو ایرانی سائنسدانوں پروفیسر علی اے موسوی مواحدی اور ڈاکٹر اسماعیل غوانلوکو کامسٹیک ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا،اس تقریب میں کامسٹیک کی نمائندگی کامسٹیک کے دو رکنی وفد نے کی جس میں سینئر ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمنسٹریشن سید آفتاب حسین زیدی اور ایگزیکٹو سیکرٹری محمد امین کالرو شامل تھے۔