انگولا(آئی این پی)انگولا سے گلابی رنگ کا ایک نایاب ہیرا دریافت ہوا ہے جسے گذشتہ3 صدیوں میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا گلابی ہیرا تصور کیا جا رہا ہے۔انگولا کی لولو مائن سے دریافت ہونے والے 170قیراط کے اس خوبصورت اور نایاب ہیرے کا وزن 34 گرام ہے اور اسے دریافت کے مقام کی نسبت سے "لولو روز" کا نام دیا گیا ہے۔لولو روز ہیرے کی قسم ٹائپ 2 اے بتائی جا رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ اس میں کثافت نہ ہونے کے برابر ہے یا بالکل ہی موجود نہیں ہے۔ اس سے قبل دریافت ہونے والے ہیروں میں سب سے بڑا ہیرا 185 قیراط کا "دریائے نور" تھا جو کہ ہندستان کی کان سے دریافت ہوا اور ایرانی تاج کی زینت بنا تھا۔لولو روز جیسے ہیروں میں سے ایک پنک اسٹار نامی نایاب ہیرا 2017 میں ہانگ کانگ کی ایک نیلامی کے دوران 71.2 ملین (7 کروڑ 12 لاکھ) ڈالرز میں فروخت ہوا تھا۔اب تک کسی بھی رنگ کا سب سے بڑا ہیرا کلینن (Cullinan) 1905 میں سائوتھ افریقا کی کان سے دریافت ہوا تھا۔ 3107قیراط کے تقریباً نصف کلوگرام وزنی کلینن ہیرے کو بعد ازاں 105 مختلف ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا اور کلینن-1 دنیا کے سب سے بڑے کلیئر کٹ ہیرے کے طور پر برطانوی شاہی تاج کی زینت بنا۔
اسلام آباد اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسين ابراہیم طحہٰ نے رکن ممالک اور بین الاقوامی شراکت داروں...
لاہوراحتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہ ہونیکابیان دیدیا۔ لاہور کی...
کراچیبھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی پارلیمنٹ اجلاس میں مودی سرکار پر برس پڑے۔راہول...
پشاور ایف آئی اے خیبرپختونخوا زون نے کرنسی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 29لاکھ روپے کی ریکوری کرلی...
انقرہترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے...
ریاض خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر عارف علوی کو سابق صدر...
اسلام آباد پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے، وزارت صحت اور ڈریپ نے فارما انڈسٹریز...