تہران کے قریب سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے5افراد ہلاک

29 جولائی ، 2022

تہران(شِنہوا)ایران کے دارالحکومت تہران کے قریب سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 5افراد ہلاک اور9زخمی ہو گئے۔ بدھ کی رات سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کے بعد تہران کے شمال مغربی حصے میں طوفانی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک مذہبی عبادت گاہ امام زادہ داد کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ سیلاب اور کیچڑ کے جمع ہونے سے تہران کے کئی حصوں، خاص طور پر صوبے کے مغربی اور جنوبی حصے بھی متاثر ہوئے ہیں۔