عراق میں عوام نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا

29 جولائی ، 2022

بغداد(آئی این پی)عراقی عوام نے ملک میں بڑھتی کرپشن کے خلاف احتجاج کے دوران عراقی پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا۔ عراق میں سیاسی بحران سنگین ہو گیا، انتخابات کے 290روز بعد بھی حکومت نہ بن سکی اور عوام سڑکوں پر نکل آئے،سیکڑوں عراقی مظاہرین، جن میں سے زیادہ تر عراقی شیعہ رہنما مقتدی الصدر کے حامی تھے نے بغداد کے گرین زون میں پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول کر ایران کی حمایت یافتہ جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم کے لیے نامزد امیدوار کے انتخاب کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے عراقی پارلیمنٹ میں گھس کر اسپیکر کا ڈائس سنبھال لیا اور عمارت میں دندناتے پھرتے رہے