آئی سی ٹی کی برآمدی ترسیلات میں اضافہ،2.616ارب ڈالرہوگئیں

29 جولائی ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آئی سی ٹی کی برآمدی ترسیلات گزشتہ مالی سال کے دوران 24اعشاریہ 1فیصد اضافہ کے بعد بڑھ کر 2اعشاریہ 616ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، 2020-21ء کے دوران ترسیلات2.108ا رب ڈالر تھیں ، 2021-22ء میں 24فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ،وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق مالی سال 2020-21ء کے دوران ٹیلی کمیونی کیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز سمیت آئی سی ٹی کی برآمدی ترسیلات2اعشاریہ 108ارب ڈالر تھیں جن میں مالی سال 2021-22ء میں 24فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ، جون 2022 میں آئی سی ٹی کی برآمدی ترسیلات 235 ملین ڈالر رہیں جبکہ مئی 2022 کے مہینے کیلئے رپورٹ کردہ 183 ملین ڈالر کے مقابلے میں 52 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہے، جون 2021 میں پچھلے سال کے دوران 210 ملین ڈالر کی برآمدی ترسیلات کے مقابلے میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا،مالی سال 2021-22 کیلئے خالص برآمدی ترسیلات 2اعشاریہ 002ارب ڈالر ہیں، آئی سی ٹی کی برآمدات میں 2اعشاریہ 616بلین ڈالر کا 76اعشاریہ 61فیصد ہے، مالی سال 2020-21 میں خالص برآمدات 1اعشاریہ 578ارب ڈالر تھیں جبکہ آئی سی ٹی کی برآمدات میں 2اعشاریہ 108ارب ڈالر کا 74اعشاریہ 86فیصد تھیں۔