حب(نامہ نگار)وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال کے بعد بلدیاتی الیکشن سیاسی قائدین کی مشاورت سے ملتوی کریں گے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے لیے تمام وسائل استعمال کررہے ہیں وزیراعظم میاں شہباز شریف آن بورڈ ہیں موسمی حالات کے پیش نظر ریلیف سرگرمیوں میں کچھ مسئلہ ضرور ہوا تاہم ہرممکن کوشش جاری ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ریلیف سرگرمیوں میں ہر متاثرہ شخص تک پہنچا جائے سیلاب کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے کہا کہ انسان کا متبادل کچھ نہیں ہوسکتا تاہم حکومت بلوچستان نے جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کا سلسلہ فوری شروع کررکھا ہے وہ لیڈا آفس حب میں اجلاس کی صدرات سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلابی صورتحال کے سلسلے میں صوبائی حکومت لمحہ بہ لمحہ باخبر رہی ۔چیف سیکریٹری روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس لے رہے ہیں وہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے وزٹ کے بھی اس لیے قائل نہیں کیونکہ اس سے پوری انتظامی مشنری وزیراعلی کے ہمراہ رہتی ہے اور اس سے ریلیف سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں انہوں نے اعلان کیا کہ ایسے ہنگامی حالات پر وزیراعلی کے دورے کے دوران ایک انتظامی آفیسر بریفنگ کے لیے موجود ہو دیگر انتظامی افسران ریلیف سرگرمیاں جاری رکھیں انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو مخاطب کرتے کہا کہ صوبائی حکومت ریلیف سرگرمیوں کے لیے ہرممکن وسائل فراہم کرے جہاں جہاں بجلی کے پولز اور پی ایم ٹیز متاثر ہیں انہیں فوری بحال کیا جائے حب کے صنعتکاروں سے سی ایس آر فنڈ کی تفصیلات لیکر رقم ڈپٹی کمشنر کے زریعے خرچ کی جائے جام یوسف کالونی کے متاثرہ مقامات کا فوری جائزہ لیا جائے اور اس کا فوری حل نکالا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر بلاامتیاز ریلیف پروگرام جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار بلدیاتی الیکشن کروائے ان الیکشنز میں بھی حکومتی مداخلت کا کوئی جواز پیش نہ کرسکا یہ سیلاب قدرتی آفت ہے اس میں بھی صوبائی حکومت ایسا تاثر ہرگز نہ دے گی بلکہ ہرمتاثرہ شخص کی مدد کی جائے گی قبل ازیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی نے سیلاب کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر سینٹر ثمینہ ممتاز۔ شہزاد صالح بھوتانی۔ ایم ڈی لیڈا فرید محمدحسنی۔علی حسن بروہی۔ابراہیم دودا۔بابو فیض شیخ۔عطاء اللہ رونجھو۔علی اکبر زہری ۔مولانا شاہ محمد صدیقی۔ ظفر جاموٹ۔سمیت سرکاری افسران سیاسی شخصیات موجود تھیں۔
اسلام آباد اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسين ابراہیم طحہٰ نے رکن ممالک اور بین الاقوامی شراکت داروں...
لاہوراحتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی گرفتاری مطلوب نہ ہونیکابیان دیدیا۔ لاہور کی...
کراچیبھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی پارلیمنٹ اجلاس میں مودی سرکار پر برس پڑے۔راہول...
پشاور ایف آئی اے خیبرپختونخوا زون نے کرنسی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 29لاکھ روپے کی ریکوری کرلی...
انقرہترکیہ کے صوبہ مرسین کے جنوب میں زیرِ تعمیر آکیو نیوکلیئر پاور پلانٹ کو زلزلے کے دوران کوئی نقصان نہیں...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے...
ریاض خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر عارف علوی کو سابق صدر...
اسلام آباد پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ہے، وزارت صحت اور ڈریپ نے فارما انڈسٹریز...