عدلیہ بجلی کے بھاری بھرکم بل اور اس میں ناروا ٹیکسز کا نوٹس لے ،جمعیت نظریاتی

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار چشتی نے کہا کہ عدلیہ بجلی کے بھاری بل اور بجلی کی بل میں ناروا ٹیکسز کا نوٹس لے۔ عوام، سیاسی جماعتیں اور تاجر تنظمیں کیسکو کے ظلم کے خلاف متفقہ لاحہ عمل طے کریں بجلی کے بھاری بل اور بجلی کی بل میں ناروا ٹیکسز سے عوام کی خون کو نچوڑا جارہا ہے ایک طرف مہنگائی دوسری طرف آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ہے لوگ دو وقت کی روٹی پوری کرے یا بجلی کے بل ادا کرے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہزاروں روپے ناروا ٹیکسز کی وصولی عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالا دینے کی مترادف ہے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکی ہے انہوں نیکہا کہ ظالم حکمران کے استحصالی اور آئی ایم ایف کی مسلط کردہ پالیسیوں پر خاموشی جرم ہے ملک ظالمانہ پالیسیوں سے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کی قریب ہے ملک دیوالیہ ہونے میں سری لنکا سے بھی بدتر ہو رہا ہے ملک بچانے والے کے لاڈلے اقتدار تک پہنچتے ہی مہنگای نظر نہیں آرہی ہے پی ڈی ایم کو غریب عوام کا درد نہیں تھا صرف اپنی نسلوں کے لیے تجوریاں بھرا رہی ہے اب یہاں تک مہنگائی اور بیروزگاری سے بدحال عوام کی چیخیں انہیں سنائی نہیں دے رہیں ،چیف جسٹس بجلی بھاری بلز اور ناروا ٹیکسز کا نوٹس لیں ایک بل میں ہزاروں روپے ٹیکسز عوام سے ناقابل برداشت ہیں ۔