ناقص منصوبوں کے عوام کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے‘ نیشنل پارٹی

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی‘ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو‘ سعید احمدسمالانی ‘ یونس بلوچ اورعثمان علی جمالی نے کہاہے کہ مون سون بارشوں نے ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کی حقیقت ظاہر کردی ہے خصوصا ًسبزل روڈ میں ڈرینج کے منصوبوں نے اہل علاقہ کی زندگی عذاب بنادی ہے لوگوں کیلئے گھروں سے باہر آنا محال ہوچکا ہے گزشتہ شب کی بارش سے آنے والا پانی حکومت کی ناقص پالیسی کے باعث گھروں میں تاحال کھڑا ہے نمائندے بینک بیلنس بڑھانے میں مصروف ہیں جبکہ کرپشن کی قیمت عوام کو اداکرناپڑرہی ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ ‘ چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام نے سبزل روڈ کے ترقیاتی منصوبوں کے ناقص معیار کانوٹس نہ لیاتو نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرے گی ۔