جہانگیر خان مومند نے قومی اہداف کیلئے کلیدی کرداراداکیا‘مختیار یوسفزئی

29 جولائی ، 2022

چارسدہ ( پ ر) پشتونخوامیپ خیبر پشتونخوا کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جہانگیر خان مومند انتقال کرگئے ۔ نماز جنازہ میں پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مختیار خان یوسفزئی ، صوبائی صدر خیبر پشتونخوا خورشید کاکا جی، عمر علی یوسفزئی ،شاہ روم خان وصوبائی سیکرٹری ایم پی اے نصراللہ خان زیرے ، سندھ زون کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نعمت اللہ کاکڑ سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر مختیار خان یوسفزئی اور نصراللہ خان زیرے نے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان مومند کو ان کی قومی ، وطنی ،سیاسی ،جمہوری، عوامی خدمات اور پشتونخوامیپ کے پلیٹ فارم سے جاری قومی اہداف کے حصول کی رواں تحریک میں کلیدی کردار ادا کرنے پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ گزشتہ روز مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضا محمد رضا ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات خوشحال خان کاکڑ،عزیز لالا ایڈووکیٹ ودیگر نے لواحقین سے تعزیت کی۔