سینارٹی کے برعکس تعیناتیوں کو مستردکرنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے،بلوچستان بار کونسل

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں سینارٹی کے برعکس تعیناتیوں کو مسترد کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ آج جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جن ممبروں نے اصولی موقف اختیار کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں بلوچستان بار کونسل کے بیان میں کہاگیاہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سپریم کورٹ میں من پسند لوگوں کو تعنات کیا جارہا ہے جس سے وہ من پسند فیصلہ لینا چاہتے ہیں اور سپریم کورٹ فیڈرل کورٹ ہے جس میں ہر صوبے سے تناسب نمائندگی ہو بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ میں ہمیشہ ایک اصول رہا کہ جو سب سے زیادہ سینئر ہوگا وہی سپریم کورٹ میں جائے گا سینارٹی کے برعکس سپریم کورٹ میں تعناتیوں کے خلاف پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس سیٹھ وقار نے ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں کیس دائر کیا تھا جسے ملک بھر کے وکلاء تنظیموں سیٹھ وقار کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا لیکن سیٹھ وقار کے انتقال کے بعد تاحال اس کیس کا فیصلہ نہ ہو سکا بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل نے ہمشیہ ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی جوڈیشری کے اندر جحجز کے تقرریوں کو خالصتا نے میرٹ پر کرنے کی تجویز دی جوڈیشری کے اندر کرپشن اقرباء پروری اور اپنے من پسند لوگوں کو نوازنے سے جوڈیشری کا ساکھ متاثر ہوا ہے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے حکومت سیاسی جماعتوں کے قائدین وکلاء عوام کو مایوسی ہوئی آج ایک بار پھر سپریم کورٹ میں جونئیر جحجز کو تعنات کرنے کی کوشش کی جسے بااصول ممبران جوڈیشل کمیشن نے ناکام کیا بلوچستان بار کونسل اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے اصولوں پر قائم رہنے والے ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔