پنجگور : پکنک منانے والے 35 افراد کو لوٹ لیا گیا

29 جولائی ، 2022

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں ڈاکو راج ، خدابادان کے علاقے پسکول ڈیم پرمسلح افراد نے مختلف علاقوں سے پکنک کیلئے آنے والے 35 کے قریب افراد کو لوٹ کر موبائل فون نقدی سے محروم کردیا مسلح افراد جاتے ہوئے لوگوں کی موٹر سائیکلوں کا پٹرول پائپ نکال کر پٹرول خالی کرکے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،دوسرے واقع میں مسلح افراد نے پک گاڑی چھین کر فرار ہوئے تاحال پولیس کی جانب کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔