پی پی رہنماؤں کی آصف زردار ی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ، سیکر ٹری اطلاعات سر دار سر بلند خان جو گیزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین و سابق صدر آصف علی زرداری کی کورونا سے جلد صحت یابی اور مکمل صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے جا ری کر دہ ایک مشترکہ میں انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اوران کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء خطرنا ک ہے اور اب تک یہ وباء مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی لہذا عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنے آپ اور دوسروں کو محفوظ رکھیں ۔