اصغراچکزئی کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج قابل مذمت ہے، اے این پی

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہاگیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کرتے ہیں اس طرح کے مقدمات سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی ہم حکومت کی مشینری سے خوفزدہ ہے اے این پی نے شہدا کی قربانیاں دی ہے اور ہم اس طرح ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے کوئٹہ میں پولیس کی جانب سے سرعام اے این پی کے کارکن کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانا قابل مذمت اقدام ہے اس کی پوری تحقیقات ہونی چاہئے ضلعی بیان میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں بے نظیر پل کے قریب پولیس کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشین کے صدر عبدالباری کاکڑ کے بھتیجے شمشاد خان کو گولی مار کر شہید کردیاگیا اور اب پولیس حقائق کو چھپانے کیلئے واقعہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ہم اپنے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ پر خاموش نہیں رہیں گے بیان میں کہاگیا ہے کہ صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے پشتون قام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنے شہدا دئیے ہیں اور ایف آئی اے کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنا ناقابل جرم ہے اور اس کی ہم مذمت کرتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی نے ملک کی آئین و بالادستی کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور آج ہماری وجہ سے جمہوریت مضبوط ہے۔