پولیس کانسٹیبل کی طالبعلم پر فائرنگ احمقانہ کارروائی ہے،پشتون ایس ایف

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ(آن لائن)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ نے ایک بیان میں پولیس کانسٹیبل کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی پشین کے صدر عبدلباری کاکڑ کے بھتیجے شمشاد خان کاکڑ کے ناروا قتل کی مذمت کی ہے ۔انہوں نے پولیس غنڈہ گردی ملک کو انارکی کی طرف لے جارہی ہے ۔بی ایس کے طالبعلم شمشاد خان کاکڑ پر فائرنگ پولیس کانسٹیبل کی بزدلانہ اور احمقانہ کارروائی ہے ۔پولیس کانسٹیبل کا اپنے ہی نہتے شہری پر فائرنگ کرنا افسوسناک اور شرمناک ہے ۔ یونیورسٹی سے گھر جاتے ہوئے طالبعلم پر پولیس کانسٹیبل نے کس قانون کے تحت فائرنگ کی ؟ ۔یہ واقعہ امن کا دعوی کرنے والوں کے منہ پر کالک ہے۔مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ نے پولیس کانسٹیبل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ پولیس کانسٹیبل کے ہاتھوں شہید ہونے والا شمشاد خان کاکڑ کے گھر والے انصاف کے منتظر ہیں ، صوبائی حکومت قاتل کو قانون کے کٹہرے میں لائے ۔