ژوب : گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص زخمی

29 جولائی ، 2022

ژوب (نامہ نگار ) گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک شخص زخمی ہو گیا ہسپتال ذرائع کے مطابق کلی ولہ اکرم کے قریب مخالف سمت سے آنے والی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار طاہر خان شدید زخمی ہو گئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال ژوب میں ابتدائی طبی امدا دکے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ۔