ژوب ‘ مہمان کی فائرنگ سے دوسرا مہمان جاں بحق

29 جولائی ، 2022

ژوب (نامہ نگار)مرغہ کبزئی کے علاقے میں دیرینہ رنجش پر مہمان نے فائرنگ کرکے دوسرے مہمان اختر محمد ولد ظاہر شاہ سکنہ قلعہ سیف اللہ ہلاک کردیا لیویز انچارج شمس کاکڑ کے مطابق مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔