ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کےصدر و امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کونسل کا اجلاس آج جمعہ 29 جولائی کو شام 6 بجے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں طلب کیا ہےجس میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ خصوصی طور شرکت کریں گے۔