قلعہ عبداللہ : ٹریفک حادثے میں والدین کا اکلوتا بیٹا ہلاک

29 جولائی ، 2022

قلعہ عبداللہ (نامہ نگار) کوئٹہ چمن شاہرہ پر ٹریفک حادثے میں والدین کا اکلوتا بیٹا ہلاک یو گیا۔ اطلاعات کے مطابق قلعہ عبداللہ پولیس کانسٹبل محمود پیرعلیزئی ڈیوٹی ختم کرکے قلعہ عبداللہ سے موٹر سائیکل پر اپنے گھر جنگل پیرعلیزئی جاتے ہوئے سامنے سے آنے والے گاڑی کی تیز لائٹ کی وجہ سے سڑک کے کنارے کھڑی خراب گاڑی سے ٹکرا کر موقع پر ہلاک ہو گیا ۔ مقتول اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا ۔ مرحوم کو آج سرکاری اعزاز کے ساتھ اپنے گاؤں میں سپردخاک کردیا گیا مرحوم کے وفات پر فاتحہ خوانی کا سلسلہ کلی کتب جنگل پیرعلیزئی میں جاری ہے۔