بارش سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،سیکرٹری مواصالات وتعمیرات

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان علی اکبر بلوچ کی زیر صدارت چمن قلعہ عبداللہ ژوب قلعہ سیف اللہ توبہ اچکزئی اور کان مہترزئی میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے شاہراہوں کو درپیش نقصانات ان کی بحالی پر پیش رفت سے متعلق اجلاس ہوا جس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے اعلیٰ آفیسران چیف آفیسر کوئٹہ زون اور چیف انجینئر روڈز بھی موجود تھے اجلاس کو متاثرہ علاقوں کے تمام اندرونی شاہراہوں اور ان علاقوں کو نیشنل ہائی وے سے ملانے والی شاہراہوں کو ہونے والے نقصانات پر پیش رفت سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی گئی اجلاس کو متاثرہ علاقوں کو ایک دوسرے سے ملانے والی شاہراہوں کی موجودہ حالت اور سیلاب سے متاثر ہونے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ بذریعہ ویڈیو لنک سے دیا گیا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اکبر علی بلوچ نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ان علاقوں میں میں رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کو بحال رکھنے کی ہرصورت کوشش کریں ۔سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے آفیسران اپنے عملے اور مشینری کے ساتھ اپنے ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے ریسکیو آپریشن ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی یہ اولین ترجیح ہونی چاہیے کہ جلد ازجلد رابطہ سڑکوں کو بحال کریں تاکہ متاثرہ علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی وجہ سے بحالی کے کام میں کوئی دشواری پیش ناہو انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں ہنگامی حالت نافذ کی ہے اور وزیراعلیٰ کی طرف سے یہ واضح ہدایات ہیں کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔