حکومت و بیوروکریسی مسائل کے حل میں رکاوٹ ہے ، جی ٹی اے آئینی

29 جولائی ، 2022

گلستان(نامہ نگار)گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی قلعہ عبداللہ کے رہنماؤں حیات اللہ، آرگنائزر محمد یونس کاکڑ، ضیاالحق کاکڑ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور بیوروکریسی اساتذہ کے جائز مسائل کے حل میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے اور اساتذہ کو احتجاج پر مجبور کیاجارہا ہے جس کے نتائج بھیانک ہوں گے اساتذہ نے گذشتہ تین چار سالوں سے نہایت صبر سے کام لیا ہے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی سمریوں کو باربار مسترد کیا گیا مگر آئینی کے قائدین اور ٹیم نے اعتراضات دور کئے مگر اس کے باوجود بھی آج تک اساتذہ کیساتھ ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے اور نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جارہا جس سے مجبوراً گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن آئینی بلوچستان نے فیصلہ کیا کہ دو اگست سے مسائل کے حل کیلئے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کی جائیگی اساتذہ کے مسائل میں روڑے اٹکا کر صوبائی حکومت اور بیوروکریسی حالات کو سنگین بنا رہی ہے دو اگست تک جونیئر اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اس کے بعد حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی انہوں نےکہا کہ ہمیں احتجاج کا شوق نہیں ہمیں مجبور کیا جارہا ہے تعلیمی اداروں کے مسائل جوں کے توں ہیں ڈی آر اے اور دیگر مسائل حل طلب ہیں انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اساتذہ کے حقوق غضب کرنے نہیں دینگے۔