سی اینڈ ڈبلیو کے سب انجینئرز کی ترقی خوش آئند ہے، ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ(پ ر) پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن کے صوبائی صدر نور زمان خان کاکڑ اور صوبائی جنرل سیکرٹری محمد ابراہیم زہری نے اپنے مشترکہ بیان میں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینئرز کی بطور اسسٹنٹ انجینئرز کی ترقی کا خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے چیف سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور صوبائی سلیکشن بورڈ کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی کہ دیگر محکموں کے سب انجینئرز کے زیر التوا کیسز پر بھی جلد فیصلہ کیاجائے بیان میں کہا گیا کہ عرصہ دراز سے بعض عناصر سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کر کے ڈپلومہ انجینئرز کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر صوبائی انتظامیہ کے فیصلوں نے انصاف کا بول بالا کیا اور سازشی عناصر کی مزموم کوششوں کو ناکام بنا دیا تاہم فیڈریشن اپنے ارکان کے کیخلاف جاری ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی۔