کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ کی زیر صدارت ایف ایم ریڈیو کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسین شاہ ، اے آئی جی پولیس جنرل ایاز بلوچ ، ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی ، ایس ایس پی ٹریفک عرفان بشیر ،ایس پی ٹریفک سٹی نصیر احمد ، ایس پی ٹریفک کوئٹہ رینج جاویداحمد ، پی آر او ٹو آئی جی پی محمود علی کھوکھر اور دیگرافسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹریفک پولیس کے ریڈیو چینل سے متعلق امور زیر غور آئے ۔ پیمرا نے حال ہی میں کوئٹہ ٹریفک پولیس کیلئے ایف ایم ریڈیو کا لائسنس جاری کیا۔ ٹریفک پولیس کوئٹہ کے ایف ایم ریڈیو کی فریکوئنسی 88.6 میگا ہرٹز ہے۔ کوئٹہ ریڈیو کی نشریات شاہراؤں پر سفر کرنے والے مسافروں کو موسم، ٹریفک، متبادل راستوں کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھنے کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے ہدایات جاری کیں کہ جلد از جلد ایف ایم ریڈیو کی نشریات شروع کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف ایم ریڈیو کا مقصد عوام کو ٹریفک قوانین، ٹریفک جام، سڑکوں پر رش اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ایم ریڈیو حادثات سے بچاؤ، موسم سے متعلق ایڈوائزری، کیریج ویز پر ٹریفک کی اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالے سے ایک بہترین قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ نہ صرف شاہراہوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے میں ایف ایم ریڈیو کا کردار اہم ہے بلکہ عوام میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے اور رویوں میں تبدیلی کیلئے اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ ایف ایم ریڈیو کے ذریعے معیاری پروگرام نشر کئے جائیں اور بہت جلد اس کی نشریات کو بلوچستان کے دیگر اضلاع سے منسلک کر دیا جائے گا۔
کوئٹہکیو ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر اور سیکرٹری کالجز کے...
گوادرایگزیکٹو انجینئر ہائی ٹرانسمیشن لائن کیسکو ظفر علی چھلگری نے ڈی جی جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی سے...
کوئٹہ صوبائی دارالحکومت کی مسجد ابو درداؓ سپنی روڈ میں حفاظ کرام کی دستاربندی کی ایک تقریب ہوئی جس میں علماء...
کوئٹہکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمت کے سلسلے میں 28...
کوئٹہبلوچستان پروفیشنل باکسنگ کے زیراہتمام شہید چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی حسین علی یوسفی کی 14ویں برسی...
کوئٹہآل بلوچستان پراپرٹی اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کے صدر امیر حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان ہائی کورٹ کے...
کوئٹہ مرکزی انجمن تاجران کوئٹہ سٹی کے صدر نصیر خان ترین نے شہر میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شدید...
کوئٹہعوامی و سماجی حلقوں، والدین اور طالبات نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں خواتین کیلئے...