صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے‘محمد اجمل

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ(پ ر)والی بال شوٹنگ ٹورنامنٹ کا میچ پولیس کلب اور بروری کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔جس میں پولیس کلب فاتح رہی بروری کلب کی جانب سے شکیل بلوچ چودھری یوسف اسد تنویر شہاب جبکہ پولیس کی جانب سے ابراہیم ‘ذکا اللہ ‘لیاقت ‘یونس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ مہمان خصوصی بروری کلب کے چیئرمین حاجی محمد اجمل تھے ۔جنہوں نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔