سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی ختم کی جائے، ایپکا کوئٹہ

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ(پ ر) ایپکا کوئٹہ کے صدر بابو جان لاشاری جنرل سیکرٹری عبدالرشید بڑیچ ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق یوسفزئی صدر سی اینڈ ڈبلیو علی اکبر قلندرانی چیئرمین حاجی شربت خان محمد شہی اور جنرل سیکرٹری غلام محمد مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی سے عوام اور ملازمین کو نان شبینہ کا محتاج بنا کر رکھ دیا ہے ملازمین دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہیں عرصہ دراز سے ملازمین اکائونٹس کلرکس و دیگر ملازمین کی اپ گریڈیشن نہیں کی گئی جوکہ سراسر نا انصافی ہے دوسری جانب محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے پروموشنز بھی 2014 سے نہیں ہوئے اسی دوران بہت سے ملازمین پروموشن کے انتظار میں یا تو فوت ہوگئے اور بہت سے ریٹائر ہوگئے پروموشنز کا نہ ہونا ڈیپارٹمنٹل پروموشن کی نا اہلی کے باعث ہے لہٰذا اس کمیٹی کو فوری طور پر ختم کرکے محکمانہ کمیٹی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور چیف انجینئرز کی سربراہی میں بنایاجائے۔