کرپٹ سیاستدانوں کو سخت سزائیں دی جائیں‘احمد خان

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ(پ ر) افغان قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین احمد خان نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ملک میں جمہوریت کی آڑ میں ذاتی مفادات حاصل کئے گئے جس کے باعث آج ملک تباہی کے دہانے پہنچ چکا ہے انہوں نے کہا کہ روایتی سیاستدان گزشتہ چار دہائیوں سے مسلسل برسراقتدار ہیں ملک کو کھوکھلا کردیا گیا ہے جس کے باعث مہنگائی بد امنی عروج پر پہنچ چکی ہے ا نہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے کرپٹ عناصر کا محاسبہ ضروری ہے جب تک کرپٹ سیاستدانو ںکو سخت سزائیں نہیں ملیں گی ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔