پشتونخوا میپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری کی وضاحت

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ(پ ر) پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری مختار خان یوسفزئی نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے متعدد اخبارات میں ایک بیان شائع ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر پشتونخوا میپ کی جوبھی پالیسی ہوگی وہ پارٹی چیئرمین ہی بیان کرینگے اور ان کا بیانیہ ہی پالیسی ہوگی ۔ جس پر انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ بیان پارٹی آئین کے سے متصادم ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پارٹی آئین میں پالیسی ساز آئینی ادارے قومی کانگریس قومی جرگہ اور مرکزی کمیٹی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین قابل احترام اور قابل قدر ہیں لیکن پارٹی کی وضع کردہ پالیسی بیان کرنا پارٹی عہدیدارہی سرانجام دے سکتا ہے۔