طاہر خان ہزارہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ(پ ر) وحدت گارڈین آرگنائزیشن کے رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں ہزارہ سیاسی کارکن کے چیئرمین طاہر خان ہزارہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کاہ ہے کہ معروف سیاسی و سماجی رہنما کی انسانی حقوق ، امن و آشتی اور بھائی چارگی کے فروغ کیلئے جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاکرے۔