ملک کو شدید معاشی بد حالی کی جانب دھکیل دیا گیا ‘ عمران احمد سلفی

29 جولائی ، 2022

کوئٹہ (پ ر) جماعت غربا اہلحدیث پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران احمدسلفی نے امیر بلوچستان مولانا فضل ربی نے ایک بیان میںکہا ملک کی موجودہ صورت ملک میں سیاسی بحران اور بے یقینی کی کیفیت ہے جس کی وجہ سے ملک معاشی بدحالی کی طرف جارہاہے مہنگائی کے زریعہ عوام کا قتل عام شروع ہوچکاہے حکمران اپنی کرسی بچانے اور اپنے کیس ختم کرنے میں مصروف ہیں رہنماوں نے کہا حکومت کی جانب سے عدالت عظمیٰ کی کارروائی کا بائیکاٹ کرنا خطرناک روایت ہے جب حکومت نے سپریم کورٹ کو مانے سے انکار کردیا اس سے عوام میں کیا پیغام گیا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کی جانب سے وزیر اعظم ہائوس میں پریس کانفرنس کر کے عدلیہ کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ا نہوں نے کہا کہ اداروں کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔