گنداواہ (پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع جھل مگسی کے رہنماء علی حسن نیچاری، وڈیرہ علی گل لاشاری، رئیس جمعہ خان لاشاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالیہ بارشوں نے جھل مگسی میں تباہی مچا دی ہے دریائے مولہ ککے پانی نےتحصیل گنداواہ کو گھیر لیا ہے کچے مکانات گر گئےہیں غریب عوام بے یارومددگار ہیں انتظامیہ غائب کوئی نظر نہیں آرہا خود ان کے دفتروں میں پانی تین فٹ تک کھڑا ہے جو ان کو نکال نہیں سکتے پورے ضلع میں جھل مگسی کا زمینی رابطہ منقطع ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں دو تین اموات ہوئی ہیں کئی پانی میں بہہ چکے ہیں دوسری جانب خواتین پر مکانات گرنے کے امکانات ہیں راستے نہ ہونے کی وجہ سے علاج معالجہ نہیں ہوسکتا ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کمشنر نصیر آباد سے اپیل کرتے ہیں کہ پوری طرح سے سروے کیا جائے جن کے نقصانات ہوئے ہیں ان کی مالی مدد کی جائے تحصیل گنداواہ کا پورا شہر پانی کی لپیٹ میں اور ابھی تک پانی بہہ رہا ہے اور آس پاس کے دیہات کو نقصان ہوچکا ہے جس میں گاجان کا علاقہ، بنگلانی، محلہ ،قاضی محلہ کے مکانات گر گئے ہیں کولڑہ، کھاری پاچھ، تحصیل میر حسن راہوجہ اور تحصیل جھل مگسی کے باریج مٹھو شمبانی کے دیہاتوں کو پانی بہا کر لے گیا ہے ہم وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان ، وزیرپی ڈی ایم اے کے حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔
کوئٹہکیو ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر اور سیکرٹری کالجز کے...
گوادرایگزیکٹو انجینئر ہائی ٹرانسمیشن لائن کیسکو ظفر علی چھلگری نے ڈی جی جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی سے...
کوئٹہ صوبائی دارالحکومت کی مسجد ابو درداؓ سپنی روڈ میں حفاظ کرام کی دستاربندی کی ایک تقریب ہوئی جس میں علماء...
کوئٹہکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمت کے سلسلے میں 28...
کوئٹہبلوچستان پروفیشنل باکسنگ کے زیراہتمام شہید چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی حسین علی یوسفی کی 14ویں برسی...
کوئٹہآل بلوچستان پراپرٹی اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کے صدر امیر حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان ہائی کورٹ کے...
کوئٹہ مرکزی انجمن تاجران کوئٹہ سٹی کے صدر نصیر خان ترین نے شہر میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شدید...
کوئٹہعوامی و سماجی حلقوں، والدین اور طالبات نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں خواتین کیلئے...