کوئٹہ(پ ر)کیو ڈی ایم کے مرکزی کنوینر عبدالمتین اخونزادہ، سینئر ڈپٹی کنوینرزنذر بڑیچ، نذیر بازئی، ڈپٹی کنوینئرز بیرسٹر شیخ عامر خان مند و خیل ، انجنئیر عزیز خان بازئی، فرید بگٹی، شیر خان خروٹی ایڈووکیٹ، محمد قسیم باچا خان ایڈووکیٹ، عجب خان ناصر، موسیٰ خان اچکزئی اور مولانا محمد یعقوب عباس نے ایک مشترکہ بیان میں میں کہا ہے کہ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بلدیات و دیہی ترقیاتی اور میونسپل سروسز کے اعلان برائے ضلع کونسل ختم کرکے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں شامل کرنے کا فیصلہ دانشمندانہ ہے چار میونسپل کارپوریشنز کے قیام کی بجائے کوئٹہ کے دیہی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے ضروری ہے کہ 10 میونسپل کمیٹیاں / میونسپل کارپوریشنز تشکیل دی جائیں اور نسلی گروہ بندیوں و تعصبات سے بالاتر ہوکر ترقیاتی اپروچ اختیار کرنے اور نئے زمانے کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات کے مطابق پالیسیاں و اقدامات تجویز کی جائیں انہوں نے کہا کہ ترجیحات اور تعمیری ماحول کے قیام کیلئے بھرپور جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وسائل کی ضیاع اور صلاحیتوں کے فقدان کے باعث شہر کی حالت نہایت ابتر ہے انہوں نے کہا کہ کیو ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کوئٹہ کی ترقی و خوشحالی ، اختیارات میں توازن و اعتدال پیدا کرنے کے لئے شہریوں کے حقوق و مفادات کے لئے بھرپور کردار ادا کیاجائیگا۔
کوئٹہکیو ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر اور سیکرٹری کالجز کے...
گوادرایگزیکٹو انجینئر ہائی ٹرانسمیشن لائن کیسکو ظفر علی چھلگری نے ڈی جی جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی سے...
کوئٹہ صوبائی دارالحکومت کی مسجد ابو درداؓ سپنی روڈ میں حفاظ کرام کی دستاربندی کی ایک تقریب ہوئی جس میں علماء...
کوئٹہکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پر ضروری مرمت کے سلسلے میں 28...
کوئٹہبلوچستان پروفیشنل باکسنگ کے زیراہتمام شہید چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی حسین علی یوسفی کی 14ویں برسی...
کوئٹہآل بلوچستان پراپرٹی اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کے صدر امیر حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان ہائی کورٹ کے...
کوئٹہ مرکزی انجمن تاجران کوئٹہ سٹی کے صدر نصیر خان ترین نے شہر میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی شدید...
کوئٹہعوامی و سماجی حلقوں، والدین اور طالبات نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں خواتین کیلئے...