کوہلو: زہریلے سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں اضافہ‘ انٹی سنیک ویکسین کی قلت

29 جولائی ، 2022

کوہلو (نامہ نگار) بارشوں کے بعد زہریلے سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اینٹی سنیک ویکسین کی قلت‘ رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث زہریلی سانپوں کے کاٹنے کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ضلع کے دوردراز علاقوں ماوند نیلی کاہان تھدڑی جنت علی نساؤ تمبو پژہ گرسنی اور جاندران کے علاوہ ڈیرہ بگٹی بارکھان لورالائی اور دکی کے مختلف علاقوں سے ہر ہفتے سانپوں کے ڈسنے کے درجنوں مریضوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال کوہلو علاج معالجے کے لئے لایا جاتا ہے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے باعث اینٹی سنیک ویکسین کی قلت کا سامنا ہے ویکسین فراہم نہ کی گئی تو قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اصغر مری کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 70کیسز رپورٹ ہوئے جنہیں ویکسین کے 125وائل لگائے گئے ہیں جبکہ تین ماہ کے دوران دو سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔