اوستہ محمد(نامہ نگار) مون سون کے یکے بعد دیگرے سپل آنے سے علاقے میں سیلابی صورت حال، دریائے مولہ کے سیلابی ریلے نے جھل مگسی میں تباہی مچا نے کے بعد بچاؤ بند اور رکاوٹوں کو روندتا ہوا سیلابی ریلہ کھیر تھر کینال کے بیرونی پشتے سے ٹکرا گیا جعفر آباد انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ڈپٹی کمشنر جعفر آباد رزاق خان خجک نے باغ ھیڈ کے مقام پر سیلابی صورت حال کا جائزہ لیا انہوں نے اریگیشن حکام کو بچاؤ بند کے کمزور پشتوں کو مضبوط کرنے کے علاوہ فلڈ پروٹیکشن بند سمیت سیم نالے اور کھیر تھر کینال کے حفاظتی پشتوں کی نگرانی کے لئے مانیٹرنگ کو فعال کرنے کی ہدایت کی مون سون کی حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب گنداخہ کے متعدد دیہات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ گنداخہ شہر چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے آر بی او ڈی ڈرین کے اوور فلو ہونے سے گنداخہ گوٹھ غلام محمد اور نشیبی دیہات کو خطرہ ہے تاہم انتظامیہ کے اقدامات کے نتیجے میں صورت حال فی الوقت کنٹرول میں بتائی جا رہی ہے ایکسی این اریگیشن جھل مگسی محمد یار مگسی نے جنگ کو بتایا سیلابی ریلوں سے کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں سیکڑوں مویشی اور لوگوں کی قیمتی املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا سیلاب سے اریگیشن کے انفرا اسٹرکچر اور سڑکوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے متعدد رابطہ سڑکیں سیلابی ریلے کی نذر ہو گئی ہیں انہوں نے بتایا کہ موسلا دھار بارشوں کے اسپل آنے سے ندی نالوں میں شدید طغیانی کے سبب لاکھوں کیوسک پانی کا ریلہ فلڈ روٹ سے باہر نکل کر تباہی کا سبب بن رہا ہے سرکاری دفاتر اور گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے خریف کی فصل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے پی ڈی ایم اے کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں جبکہ پاک فوج اور ایف سی کے جوان بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
کوئٹہپاکستان سنی تحریک بلوچستان کے صوبائی صدر علی بلوچ اور کوئٹہ ڈویژن کے صدر رضوان قادری نے اپنے بیان میں...
قلات قلات سٹی فیڈرز پر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بار بار ٹرپنگ اور ناقص وولٹیج کے باعث عوام کو مشکلات کا...
کوئٹہ بلوچستان پروفیسرز اینڈلیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق صدر پروفیسر آغا زاہد نے کہا ہے کہ تقرر و تبادلے...
موسیٰ خیل ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ کی زیر صدارت ضلعی آفیسران کا اجلاس ہوا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے ا جلاس سے...
لورالائی اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد بلوچ نے کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی اور ڈپٹی کمشنر عتیق الرحمن شاہوانی...
تربت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی کی سربراہی میں ضلع کیچ کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کا اجلاس ہوا تابش علی...
قلات وزیراعلی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنرقلات کی زیر نگرانی کھلی کچہری کا انعقاد‘ ونگ کمانڈرایف سی کرنل عمر...
نوشکی مینگل قبیلے کے دو ذیلی طائفوں میں قتل کے تنازع کاتصفیہ کردیا گیا اس حوالے سے کلی جمال آباد میں جرگہ...