خانوزئی:شدید بارش اور سیلاب سے بڑے پیمانے پرنقصانات

29 جولائی ، 2022

خانوزئی(نامہ نگار) تحصیل کاریزات اور نانا صاحب میں شدید بارش اور سیلاب سے بڑے پیمانے پرنقصانات ہوئے ہیں رودملازئی غرشینان تارن تنگی تازی کچھ میں باغات اور مسجد سیلاب سے شدید متاثر ہوچکے ہیں خانوزئی بلوزئی ڈیمز تک پانی لانے والی نالیاں ٹوٹ گئی ہیں ڈیمز کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے شدید سیلاب کی وجہ سے سرخاب پشین خانوزئی روڈ اور رودملازئی سپیرہ راغہ روڈ بھی متاثر ہوا ہے کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیاہے پانی شاخ ڈیم ناقص کام کی وجہ سے ٹوٹنے کے قریب ہے پورا علاقہ خطرے میں ہے علاقے میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے میونسپل کمیٹی کے عملہ نے خانوزئی سرخاب پشین روڈ کو کلیر کردیابلوزئی اور خانوزئی پل بھی کام مکمل کردیاگیا۔