سرانان:سی ڈی سیونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل آج کھیلاجائےگا

29 جولائی ، 2022

سرانان(پ ر) پہلا آل ذاکرخان ترین سی ڈی سیونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل میچ کلی شادیزی سیدان صام آغا کرکٹ گراؤنڈ پر برادرز شادیزی سیدان اوراتفاق گلستان کے درمیان آج کھیلا جائے گااس شاندار فائنل میچ کے مہمان خصوصی ذاکرخان ترین ہونگے دیگر مہمانوں میں سابق سپیکر الحاج سید مطیع اللہ آغا ،حیدرآغاویلفیئر ٹرسٹ کے سربراہ سید حاجی حیدرآغا شادیزئی اور دیگر قبائلی ور سماجی رہنماء شامل ہونگےگراؤند آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران صام آغا،لالک آغا،نورمحمد آغا ،ظاہر شاہ نثار احمد حکمت آفریدی اور علاءالدین نے انتطامات کررکھے ہیں۔