مستونگ: ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اقلیتی برادری کا اجلاس

29 جولائی ، 2022

مستونگ ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی کی زیر صدارت اقلیتی برادری کا اجلاس ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ محمد ندیم شاہ بخاری، سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس حاجی عبدالجبار درانی سینئر کلرک بابو جمیل سینئرکلرک بابو محمد صدیق شاہوانی مسیحی برادری اور ہندو برادری کی سرکردہ شخصیات ہندو برادری کے مکی چندر کمار رتن چند اور مسیح برادری کے پاسٹر نومی شہزاد اور سمسن رحمت مسیح نے شرکت کی اجلاس میں حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کیلئے منظور ہونے والی مالی امداد کے متعلق صلاح و مشورہ کیا گیا اور اقلیتی برادری کی متفقہ رائے کے مطابق امدادی رقم کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا اس موقع ڈپٹی کمشنر مستونگ سلطان بگٹی نے کہا کہ اقلیتی برادری بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہے ضلعی انتظامیہ اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ ہم انکے حقوق کا خیال رکھیں جسکا ہمارا مذہب بھی ہمیں درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دیگر عوام کی طرح اقلیتی برادری کو بھی حکومتی ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ محمد ندیم شاہ بخاری نے اقلیتی برادری کی سرکردہ شخصیات سے کہا کہ اپنی کمیونٹی سے ایسے افراد کو یہ رقم فراہم کریں جوکہ انتہائی غریب اور مستحق ہیں اس موقع پر اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر سلطان بگٹی اے ڈی سی محمد ندیم شاہ بخاری اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔