گنداواہ:متاثرین سیلاب کوریسکیو کرنے کاکام شروع کردیاگیا

29 جولائی ، 2022

گندواہ (نامہ نگار) جھل مگسی ضلع میں اب تک ہزاروں عوام بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے پڑے ہوے ہیں جنہیں ریسکیو کرنے کاکام شروع کر دیا گیا ہے دریائے مولہ کا پانی سندھ تک پہنچ چکا ہے اب تک بارشوں اور سیلاب سے دوخواتین،دوبچوں سمیت پانچ ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور زمین سے زہریلے حشرات بھی نکل آئے ہیں سانپ نے ایک خاتان کو ڈس لیا ہے دریائے مولہ کے سیلابی پانی میں اب تک قدرے کمی ہو گئی ہے صوبائی حکومت کے احکامات پر ریسکیو سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں رکن اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی نے پاک آرمی کے افسران و دیگر کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا دوسری جانب کمشنر نصیر آباد ڈویژن فتح خان خجک نے محکمہ بی اینڈآر کے افسران کے ہمراہ قومی شاہراہ سے گنداواہ نوتال سڑک کا دورہ کیا اور سڑک کی بحالی کی ہدایت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور چنہ نے پانی میں پھنسے ہوئے درجنوں افراد کو کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقامات تک پہنچایا ہےعوامی حلقوں نے ضلع کو آفت زدہ قرار دینے اور بحالی کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔