پشین:محمد حنیف نورزئی نے اسسٹنٹ کمشنر کاچارج سنبھال لیا

29 جولائی ، 2022

پشین(نامہ نگار) تحصیل برشور کے نئے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے جبکہ سابق اے سی حفیظ اللہ سوری کی بطور سیکشن آفیسر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تقرری عمل میں لائی گئی ہے برشور کے عوام اور علاقے کے معتبرین نے نئے اے سی محمدحنیف نورزئی کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ برشور کے عوام کے مسائل حل کریں گے۔