پشین (نامہ نگار) شہر اور نواحی علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے، سیلابی گزرگاہوں کی بندش سے پانی کے شدید بہاؤ اور ندی نالوں میں طغیانی سے متعدد دیہاتوں میں درجنوں کچے مکانات اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچاہے تفصیلات کے مطابق پشین شہر اور ملحقہ علاقوں تراٹہ، بازار کہنہ، لمڑان، محمودآباد، کلی سنگر، غریب آباد، یارو، منزکی، ملکیار، منزری، حرمزئی، سرانان اور بوستان میں شدید تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے نشیبی علاقوں میں بادل برس پڑے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفانی ہواؤں سے موسم بدل گیا دوسری جانب نشیبی علاقوں میں سیلابی گزرگاہوں کی بندش کے باعث بارش اور ندی نالوں میں طغیانی آنے سے پشین شہر سے ملحقہ تراٹہ گریڈ کالونی، بازار کہنہ، محمودآباد، غریب آباد، کلی سنگر اور یارو سمیت مختلف علاقوں میں درجنوں کچے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور گھروں کے اندر بارش کا پانی داخل ہونے سے گھریلوں سامان، فرنیچر اور دیواروں کو سخت نقصان پہنچا ہے جبکہ کلی تورہ شاہ، ملکیار، ڈب خانزئی، منزکی، خیرآباد، منزرئی حرمزئی اور بوستان میں سیلابی ریلوں سے کھڑی فصلیں، باغات اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچاہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ چند دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے فصلوں کو مزید نقصان پہنچے کا اندیشہ ہےکھیتوں میں پانی کھڑا ہونے اور سیلابی ریلوں سےنقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوا ہے دوسری جانب پیداوار میں کمی آ جانے سے زمینداروں کو مالی لحاظ سے کافی نقصان برداشت کرنا پڑ سکتا ہےعوامی حلقوں نے متاثرین کی بحالی کیلیے اقدامات کامطالبہ کیاہے۔
کوئٹہپاکستان سنی تحریک بلوچستان کے صوبائی صدر علی بلوچ اور کوئٹہ ڈویژن کے صدر رضوان قادری نے اپنے بیان میں...
قلات قلات سٹی فیڈرز پر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بار بار ٹرپنگ اور ناقص وولٹیج کے باعث عوام کو مشکلات کا...
کوئٹہ بلوچستان پروفیسرز اینڈلیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق صدر پروفیسر آغا زاہد نے کہا ہے کہ تقرر و تبادلے...
موسیٰ خیل ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ کی زیر صدارت ضلعی آفیسران کا اجلاس ہوا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے ا جلاس سے...
لورالائی اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد بلوچ نے کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی اور ڈپٹی کمشنر عتیق الرحمن شاہوانی...
تربت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی کی سربراہی میں ضلع کیچ کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کا اجلاس ہوا تابش علی...
قلات وزیراعلی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنرقلات کی زیر نگرانی کھلی کچہری کا انعقاد‘ ونگ کمانڈرایف سی کرنل عمر...
نوشکی مینگل قبیلے کے دو ذیلی طائفوں میں قتل کے تنازع کاتصفیہ کردیا گیا اس حوالے سے کلی جمال آباد میں جرگہ...