ژوب (نامہ نگار ) کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی نے کہا ہے کہ ڈویژن کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں میڈیا کامسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ہے میڈیا کی مثبت تنقید کا خیر مقدم کرینگے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ژوب پریس کلب کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نئے ڈویژن کی فعالی کو چیلنج سمجھ کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے ژوب ڈویژن کے اضلاع میں سرکاری محکموں بالخصوص تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کی بہتری و فعالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائینگے انہوں نے کہا کہ ڈویژنل دفاتر کا قیام اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں متعلقہ حکام کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا کی ضرورت واہمیت سے انکار ممکن نہیں صحافیوں کو ہر فورم پر بھرپور سپورٹ کرینگے علاقے کی تعمیر و ترقی میں میڈیا کا اہم کردار رہا ہے میڈیا کی مثبت تنقید اور تجاویز کا خیر مقدم کرینگے۔
کوئٹہپاکستان سنی تحریک بلوچستان کے صوبائی صدر علی بلوچ اور کوئٹہ ڈویژن کے صدر رضوان قادری نے اپنے بیان میں...
قلات قلات سٹی فیڈرز پر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بار بار ٹرپنگ اور ناقص وولٹیج کے باعث عوام کو مشکلات کا...
کوئٹہ بلوچستان پروفیسرز اینڈلیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق صدر پروفیسر آغا زاہد نے کہا ہے کہ تقرر و تبادلے...
موسیٰ خیل ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ کی زیر صدارت ضلعی آفیسران کا اجلاس ہوا ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے ا جلاس سے...
لورالائی اسسٹنٹ کمشنر ظہور احمد بلوچ نے کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی اور ڈپٹی کمشنر عتیق الرحمن شاہوانی...
تربت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ تابش علی کی سربراہی میں ضلع کیچ کے تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کا اجلاس ہوا تابش علی...
قلات وزیراعلی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنرقلات کی زیر نگرانی کھلی کچہری کا انعقاد‘ ونگ کمانڈرایف سی کرنل عمر...
نوشکی مینگل قبیلے کے دو ذیلی طائفوں میں قتل کے تنازع کاتصفیہ کردیا گیا اس حوالے سے کلی جمال آباد میں جرگہ...